چار عشروں سے سرد آتش فشاں لاوا اُگلنے لگا

ہوائی: آتش فشاں پہاڑی سلسلے نے 38 سال بعد دوبارہ آگ اُگلنا شروع کردی ہے۔
امریکی ریاست ہوائی میں واقع مونا لوآؤ آتش فشاں پہاڑ کی سرگرمی سے ریکٹر پیمانے پر 5 شدت کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور اس سے قبل ہی پہاڑ نے لاوا اور گرم راکھ ابلنا شروع کردی تھی۔ یہ دو پہاڑوں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک مونا لوآؤ اور دوسرے کا مونا کی ہے۔ سائنس دانوں ںے کہا ہے کہ اس وقت یہ پہاڑ غیرمعمولی سرگرمی سے بھرا ہوا ہے۔
اگرچہ زلزلے کے اثرات پوری ریاست ہوائی میں محسوس کیے گئے تاہم پہاڑ سے قربت والے علاقوں کے افراد شدید خوف کے عالم میں ہیں۔ تاہم زلزلے اور آفٹرشاکس سے اب تک کسی بڑے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ہوائی کے مییئر مچ روٹھ نے کہا ہے کہ پاہالا کے علاقے میں کچھ نقصان ضرور ہوا ہے لیکن زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اسی پہاڑ کے پاس ایک تحقیقی رسدگاہ بھی قائم ہیں جہاں سائنس داں اس صورت حال پر غور کررہے ہیں۔
آتش فشانی عمل پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اگرچہ پہاڑ کی چوٹی پر لاوا اچھلتا دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کے بہنے اور پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔