فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا، آرمی چیف
دبئی/ راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔
جنرل قمر جاوید جاوید کا کہنا تھا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔
آرمی چیف جنرل باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔