آرمی چیف سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کروں گا، صدرعلوی
اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قریبی دوستوں سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
عارف علوی نے دوستوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کا قانونی اختیار نہیں، لہٰذا مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا۔