سوئی سدرن کا کل سے صنعتی شعبے کیلیے گیس بندش کا اعلان
کراچی: کل سے سوئی سدرن نے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے صنعتی شعبے کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہماری اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس دینا ہے، تاہم امید ہے بحران زیادہ شدید نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن نے کہا کہ سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کررہے ہیں، دسمبر میں طلب بڑھنے پر گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں سوئی سدرن کے فیصلے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی، اس سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔