وزیراعظم شہباز شریف کورونا کی زد میں آگئے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کی دو روز سے طبعیت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
وفاقی وزیر نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد صحت یاب ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو آج کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کرنا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔