خبردار! یہ مینڈک موت کی وجہ بن سکتا ہے؟
بولڈرسٹی: نشہ اس دُنیا کے اکثر لوگوں کو تباہی کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہے، امریکا میں ایک مینڈک ایسا بھی پایا جاتا ہے، جسے چاٹ کر نشئی لوگ مسرت پاتے ہیں، اس ضمن میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل سے وہ شدید بیمار ہوسکتے اور موت کے منہ میں بھی جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹروں نے کہا کہ امریکا کے کئی پارکوں میں پائے جانے والے سونورین ریگستان میں عام مل جانے والے ایک بڑے مینڈک کو چاٹنے بلکہ چھونے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس صورت میں وہ شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔
اسے کولاراڈو دریا کا مینڈک بھی کہا جاتا ہے جو سات انچ تک بڑا ہوسکتا ہے اور ہلکی سی آواز خارج کرتا ہے۔ رات کی تاریکی میں اس کی آنکھیں چمکتی ہیں۔ اس کی جلد سے ایک خاص قسم کا زہر خارج ہوتا ہے، تاہم یہ کسی بھی طرح خطرے سے خالی نہیں کیونکہ اسے چاٹنے اور چھونے کی صورت میں شدید مرض لاحق ہوسکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ بار بار منع کرنے کے باوجود اس بڑے مینڈک کو لوگ چاٹ رہے ہیں کیونکہ اس میں غنودگی کی وجہ سے بننے والا ایک طاقتور کیمیکل پایا جاتا ہے جس کا نام 5-MeO-DMT ہے، جسے زبان پر رکھنے سے سرور حاصل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ عمل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
دوسری جانب کئی علاقوں میں ادویہ سازی کے لیے بھی اس مینڈک کو استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اس کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ یہاں تک مائیک ٹائی سن نے بھی اس سے اخذکردہ نشہ آور زہر کا ذکر کیا ہے، تاہم اس سے علاج کی راہیں بھی ہموار ہوسکتی ہیں۔