زیادہ کپ چائے بنانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

کیپ ٹاؤن: ایک گھنٹے میں زیادہ کپ چائے بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا، جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے ایک گھنٹے میں 249 چائے کے کپ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقی قصبے وُپرٹل سے تعلق رکھنے والے اِنگر ویلنٹائن کو گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 150 پیالیوں سے زیادہ چائے بنانی تھی۔
اِنگر ویلنٹائن کو توقع تھی کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے 170 کے قریب پیالیاں بنائیں ہیں، لیکن پیالیوں میں ڈالنے کے بعد یہ تعداد 250 کی بنی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 250واں کپ چونکہ مکمل نہیں بھرا تھا اس لیے اس کو ریکارڈ کے لیے کی جانے والے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔