فیس بک کا 7 سال پُرانا فیچر خاتمے کے قریب

کیلے فورنیا: فیس بک 2015 میں متعارف کرائے جانے والے انسٹنٹ آرٹیکلز فیچر کو آئندہ برس ختم کرنے جارہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا، جس کی ذیلی کمپنی فیس بک ہے، کا کہنا تھا کہ یہ قدم اٹھائے جانے کی بنیادی وجہ اس کا ناکافی استعمال ہے۔
فیس بک کے ایک نمائندے کے مطابق فی الوقت فیس بک پر تین فیصد سے کم پوسٹ نیوز آرٹیکلز کے لنکس سے پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اور رواں برس کے شروع میں جس طرح کہا گیا کہ کاروبار کے اعتبار سے ایسی چیزوں میں سرمایہ کاری کرنا معقول نہیں لگا جو صارفین کی ترجیحات نہیں ہوں۔
فیس بک انسٹنٹ آرٹیکل کے فیچر کو 2023 کے اپریل کے وسط میں ختم کرنے کا ارادہ کررہا ہے۔ ایسے قریباً 37 ہزار پیجز ہیں جو یہ فیچر استعمال کررہے ہیں۔
خیال رہے یہ فیچر آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں استعمال کیے جانے والے ویب براؤزر سے 4.9 گُنا تیزی کے ساتھ آرٹیکلز کو لوڈ کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔