وزیر داخلہ رانا ثناء کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا عدالتی حکم
راولپنڈی: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کردی گئی جب کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی جس میں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا، رانا ثناء اللہ نہ تو عدالت پیش ہورہے ہیں اور نہ ہی گرفتاری دے رہے، لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
تاہم عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا رانا ثناء للہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔