انسان کو چاہیے حقیقی زندگی میں محبت کرے، فیروز خان
کراچی: پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کے خواہش مند ہیں۔
اداکار فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اسکرین پر رومانوی کرداروں سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔
فیروز خان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کا دل نہیں چاہتا کہ آپ کسی رومانوی ہیرو کا کردار ادا کریں؟ جس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں رومانس کروں، میں محبت کرنا چاہتا ہوں۔
فیروز نے کہا کہ میں محبت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی بھی نعمتیں دیں اور ہم جتنے بھی صوفیائے کرام کی بات کریں، انہوں نے بھی محبت کو ترجیح دی ہے۔
فیروز خان کا کہنا تھا تمام صوفیائے کرام نے معافی، درگزر اور محبت کو ترجیح دی ہے تو انسان کو چاہیے کہ اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرے۔