پاکستانی روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحال ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد منگل کو بھی انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہونے کے بعد 220.12 روپے پر بند ہوا۔
بدھ کو بھی انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر ایک روپے 62 پیسے مزید سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 218 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے اور ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 221 روپے کا ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔