میڈیکل رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا، شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا طبی معائنہ تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی ہے۔
چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے پر آب پارہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے پولیس کانسٹیبل کی شرٹ پھاڑی اور ایک پولیس کانسٹیبل کا موبائل اور پرس بھی چھین لیا۔ قبل ازیں تھانہ کوہسار کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔