ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، انٹربینک میں 228.37 روپے پر بند

کراچی: ڈالر کی اونچی پرواز رُکنے میں نہیں آرہی، امریکی ڈالر کی انٹر بینک میں اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا۔
جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر ایک روپے 19 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک ڈالر کی قیمت 228 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 228.37 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کے نرخ ہوش رُبا حد تک بڑھے ہیں۔ ماضی میں ایسی نظیر ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔