وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
لاہور: پاکستان کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر جن کا گزشتہ دنوں پیٹ کا آپریشن ہوا تھا اور اُن کی صحت کی صورت حال خاصی خراب تھی، اب دوبارہ ایمرجنسی میں اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اُن کے اوریجنل فیس بک اکاؤنٹ سے کچھ منٹ قبل کی گئی پوسٹ میں ایمرجنسی میں وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو اسپتال منتقل کرنے کا بتایا گیا اور دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ ذوالقرنین حیدر سے ملنے اُن کے گھر گئے تھے، جہاں اُنہوں نے ناصرف اُن کی عیادت کی تھی بلکہ اُن کی امداد بھی کی تھی۔