انسٹا گرام کا نیا دل چسپ آپشن پیش
کیلیفورنیا: چھوٹے بچوں کو ناخوش گوار آن لائن تجربات سے تحفظ دینے کی خاطر عمر کی شناخت کے نئے آپشن اور ٹول پیش کیے ہیں۔ ان میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کو بھی استعمال کیا جائے گا۔
میٹا نے کسی صارف کی عمر معلوم کرنے کے لیے دو طریقوں کا انکشاف کیا ہے جس کے ساتھ صارفین کو آن لائن اپنی شناخت کے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔
جب ہمیں13 سے 17 برس کے صارفین کا پتا چلتا ہے تو ہم مناسب اقدامات کے تحت ان کا دائرہ مختصر کرتے ہیں، ان میں اکاؤنٹ کو پرائیوٹ رکھنے، بالغان سے غیرضروری گفتگو میں کمی اور اشتہارات تک رسائی میں احتیاط کی جاتی ہے، میٹا میں ڈیٹا گورننس کی سربراہ ایریکا فنِکل نے بتایا۔
تاہم یہ تجربہ امریکا میں ہی جاری کیا گیا ہے اور شاید بعد میں اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔
انسٹاگرام نے یوٹی نامی کمپنی سے رابطہ کیا ہے جو آن لائن صارفین کی عمر کی تصدیق بھی کرتی ہے۔ اسی طرح جب 18 برس سے کم عمر کے صارفین انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو یا سیلفی اپ لوڈ کریں گے یوٹی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پروگرام چہرے کے خدوخال دیکھ کر عمر کا اندازہ کرے گا۔ اس عمل میں مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ بھی شامل ہوگی۔ اگر صارف کی عمر 18 برس سے کم ہوگی تو یوٹی اور میٹا اس عکس یا ویڈیو کو ازخود ہٹادیں گے۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ صارف تین مشترکہ دوستوں کی عمر معلوم کرے گا اور اس کا نگراں کم ازکم 18 برس کا کوئی فرد ہوگا۔
گزشتہ برس انسٹاگرام نے بچوں کے لیے اپنی منفرد ایپ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بہت شدید تنقید کی گئی تھی۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ انسٹاگرام کڈز کے لیےوالدین کی رضامندی لازمی تھی اور اس میں اشتہارات سے پاک صاف ستھرا مواد ہی دکھایا جاتا تھا، لیکن اس کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہدف تنقید کا نشانہ بناکر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔