عاطف اسلم کا نیا گانا آتے ہی چھاگیا

ممبئی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’’رنگریزہ‘‘ ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
3 سال بعد ایک مرتبہ پھر عاطف نے بھارتی میوزک انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس پر ان کے بھارتی مداح بے حد پُرجوش ہیں، عاطف اسلم نے بھارتی پنجابی فلم ’’لور‘‘ کے لیے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان ’رنگریزہ‘ ہے جب کہ گانا پنجابی زبان میں ہے۔
دھیان رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عاطف اسلم کے گانے ریلیز نہ ہونے پر ان کے بھارتی مداح کئی سال سے مایوس اور بھارت میں گلوکار کی واپسی کے منتظر تھے۔

تاہم عاطف کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے، ’رنگریزہ بائی عاطف اسلم ‘ بھارت سمیت بنگلادیش اور پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، گلوکار کے نئے گانے کے ٹیزر کو بےحد پسند کیا جا رہا اور مداح گانے کی مکمل ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم میں شامل عاطف اسلم کے گانے ’ رنگریزہ ‘ کو 1 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔