بھارت، کتے کی سالگرہ پر سو کلو کا کیک اور 4 ہزار مہمان
نئی دہلی: بھارت کے ایک شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ کی تقریب انتہائی شان دار انداز میں منائی اور سو کلو گرام کا کیک کاٹ کر دُنیا کو حیران ہونے پر مجبور کردیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کرناٹکا کے بیلگام شہر میں شیواپا نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر 100 کلوگرام کا کیک کاٹا اور 4 ہزار مہمانوں کو اس موقع پر دعوت پر بھی بلایا۔
شیواپا نے کتے کی سالگرہ کو گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کی طرح منایا۔ اس انوکھے ایونٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ فرد کو جانوروں سے محبت کرنے والا قرار دیا۔
بعض شہریوں نے کتے کے مالک کا مذاق بھی اڑایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اتنا تو انسانوں کے لیے بھی کوئی نہیں کرتا جتنا اس نے پالتو جانور کے لیے کیا۔