کورونا کیخلاف عاطف اسلم اور شائے گل کا خصوصی گانا ریلیز

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور شائے گل کا کورونا وائرس کے خلاف خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا۔ کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے یہ خصوصی گانا تیار کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے تعاون سے پیش کیے گئے اس گانے ‘منزل’ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور ‘پسوڑی گرل’ شائے گل نے اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
خصوصی گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گانے کی کے آغاز میں ماسک پہنے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو پچھلے دو سال کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کررہے ہیں، جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
اس خصوصی گانے کے بول پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جب کہ اس گانے کی ویڈیو کو ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں فلمایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔