کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، جنوبی بلوچستان اور شمال مغرب سے شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر میں 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی ہواؤں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے اور ہواؤں کا سلسلہ کل دوپہر سے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔