دبئی، دنیا کے سب سے بڑے قرآن میں شامل سورہ رحمان کی نمائش ہوگی

دبئی: قرآن مجید فرقان حمید کے دنیا کے سب سے بڑے نسخے میں شامل سورہ رحمان کی دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں نمائش کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی پویلین میں پیش کی جانے والی سورہ رحمان دنیا میں سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کا حصہ ہے۔ چودہ سوسال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سورہ رحمان کے الفاظ ایلمونیم اورسونے سے تحریر کیے گئے ہیں۔
یہ اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے، جس میں حروف تحریر کرنے کے لیے انک یا کلر کے بجائے گولڈ اور ایلمونیم کا استعمال کیا گیا ہے۔
6 صفحات پر مشتمل سورہ رحمان کے پہلے 2 صفحات پر 5 لائنیں جب کہ دیگر ہر صفحے پر 10 لائنیں ہوں گی۔ سورہ رحمان پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے تحریر کی ہے۔
سورہ رحمان 24 جنوری کو پاکستانی پویلین میں پیش کی جائے گی جس کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔