لاہور میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لاہور: باغوں کے شہر میں لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ پر دکانوں کے قریب دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے اور فارنزک ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔
پولیس نے علاقے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں کے پاس پلانٹڈ بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا ہے اور قریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا انارکلی بازار کے داخلی راستے پر ہوا ہے اور بم نجی بینک کے قریب موجود دکانوں کے پاس ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے دھماکے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔