مودی کے راج میں مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد
کولکتہ: بھارت میں تمام اقلیتیں ہی مشکلات سے دوچار ہیں، اُن پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے ساتھ اب عیسائیوں کو بھی انتہاپسندی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار نے نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کی مشنری آف چیریٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈ وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔
مدر ٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلارہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مدر ٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزار مریض اور ملازمین دوا اور غذا سے محروم ہوجائیں گے۔ قانون کی پاسداری کے نام پر انسانیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔