واٹس ایپ نے صارفین کو کیوں خبردار کیا؟

نیویارک: بین الاقوامی سطح پر معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیوٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی۔
ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا ہے، اس حوالے سے خبر جعلی ہے۔
دوسری جانب اکثر صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔
اس حوالے سے ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بلڈ نمبر واضح کریں۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ پر میسیج چیٹ کے دوران بھیجا گیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔