کراچی میں بارش اور سردی میں اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس نظام کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔