صبور علی کا بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر اظہار برہمی

کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ صبور علی بغیر اجازت ان کی منگیتر علی انصاری ساتھ ویڈیو بنانے پر ناراض ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکار علی انصاری کی بہن مریم انصاری (جو خود بھی اداکارہ ہیں) کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی ہونے والی نند مریم انصاری کی شادی میں شرکت کی اور شادی کی ہر تقریب کا بھرپور مزا لیتی ہوئی نظر آئیں، تاہم اسی دوران صبور علی اور علی انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں ڈانس کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا ظاہر ہورہا ہے جیسے ڈانس کرتے کرتے دونوں کسی موضوع پر سنجیدہ گفتگو کرنے لگے اور پھر صبورعلی اپنے منگیتر سے ناراض ہوگئیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور قریباً ہر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔
اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر صبور علی ناراض ہوگئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر اجازت ان کی اور علی انصاری کی ویڈیو عکس بند کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ علی سے اسی بارے میں سنجیدہ بات کررہی تھیں کہ لوگ بغیر اجازت ان کی اور علی کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اور ان کے منگیتر پریشان ہوئے۔ لیکن ہم نے شادی کا بھرپور لطف لیا۔ صبور علی نے ان سے محبت کرنے اور ان کی فکر کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔