کراچی، لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ، 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں معصوم بچی کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی منزل پمپ کے قریب لوٹ مار کی واردات ہوئی، جس کے دوران ڈاکوؤں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جب کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
ننھی بچی کو بڑا بھائی موٹرسائیکل پر لے جارہا تھا کہ بچی کے خوف کی وجہ سے رک گیا۔ اسی دوران ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے، اس دوران گارڈز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی جانب سے بھی مارٹ پر سیدھے فائر کیے گئے۔ اسی دوران 3 سالہ حرمین کو گولی جالگی، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔