ایندھن کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 5 روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد: عوام کے لیے بڑی خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے 31 دسمبر تک کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے کمی کے بعد 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ اسپیڈ کی قیمت 7 روپے ایک پیسے کمی کے بعد 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے خام تیل کی عالمی قیمتوں کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔