اگلے تین ماہ اہم، کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا سے کہا کہ اگلے تین چار ماہ معاشی معاملات کے لیے اہم ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔