امریکا اور چین کا ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے پر اتفاق

گلاسگو: ایک دوسرے کے مخالف گردانے جانے والے امریکا اور چین مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے پر متفق ہوگئے۔
ماحولیاتی آلودگی کے سب سے بڑے ذمے داروں نے گلاسگو میں معاہدے پر دستخط کردیے۔
چین نے میتھیں کے اخراج میں کمی کے معاہدے پر پہلی بار آمادگی ظاہر کی ہے اور چین کوئلے کے استعمال میں 2026 تک مرحلہ وار کمی پر تیار ہوگیا ہے، تاہم چین نے کوئلے کی مقدار میں کمی سے متعلق تفصیلات میں جانے سے گریز کیا ہے۔
کوپ 26 کے موقع پر پریس کانفرنس میں بورس جانسن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، ہم آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں انتہائی وسیع پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جن سے انسانیت کی بقا کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔نت نئے امراض جنم لے رہے ہیں۔ سردی اور گرمی کے موسموں میں خاصی شدت محسوس کی جارہی ہے۔ زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔