مہوش حیات ڈراموں سے دُور کیوں ہوئیں؟
کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ڈراموں میں زیادہ تر کردار ایک جیسے ہیں اور اسی وجہ سے میں ڈراموں سے دُور ہوں۔
مہوش حیات کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین سے اس لیے دُور ہوں کیوں کہ ڈراموں میں زیادہ تر کردار ایک جیسے ہی ہیں، بحیثیت اداکارہ کوئی چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور ڈرامہ ’دل دلگی‘ کے بعد ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں ڈراموں میں کردار کا انتخاب پہلے سے زیادہ سوچ سمجھ کر کرتی ہوں جب کہ کورونا وائرس نے ہمیں اچھا موقع فراہم کیا ہے اس بات کا جائزہ لینے کا کہ پاکستانی سنیما کس حد تک کامیاب ہے۔
واضح رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور انہیں اصل شہرت ڈراموں کے ذریعے ہی ملی ہے۔