ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈین خواتین ٹیم اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں پیر کی صبح کراچی پہنچی۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی، 3 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب 8، 11 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیم شامل ہیں۔
مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی۔ 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز ہوگا، مہمان ٹیم اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جیم خانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔