وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس جاری
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہیں جب کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزیراطلاعات فوادچوہدری کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے، ہم واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت کے کارکن سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے کیا جائے، محب وطن خود کو احتجاج سے لاتعلق کریں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔