لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: متعدد خوارج ہلاک، ٹھکانے تباہ
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز بھی آپریشن میں کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل اور اُن کے ٹھکانے تباہ کیے گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جب کہ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔