ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑی کمی
کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بہت بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی ہے۔
7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1789 ڈالر فی اونس ہے
واضح رہے کہ کافی دنوں بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گٗی قبل ازیں ملک میں تواتر سے سونے کے دام بڑھ رہے تھے اور اس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گٗی تھی۔