عدالت عظمیٰ سے خورشید شاہ کی ضمانت منظور
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا، جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے، لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔