ڈاکٹر اقبال نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی اعزاز جیت لیا
کراچی: ملک کے معروف پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات پر مسلم دنیا کے سب سے بڑے سائنسی ایوارڈ مصطفیٰ انعام یافتہ 2021 عطا کیا گیا ہے۔
مصطفیٰ پرائز لاریئٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلیٰ ایوارڈ ہے، اسے مسلم دنیا کا نوبل انعام تصور جاتا ہے جو ہر دو سال بعد چوٹی کے محققین اور سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے۔
پاکستان، بنگلادیش، لبنان، ایران اور مراکش کے پانچ سائنس دانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مصطفیٰ انعام 2021 عطا کیا گیا ہے۔ ہر شعبے میں ایوارڈ جیتنے والے کو 5 لاکھ ڈالر، سرٹیفکیٹ اور میڈل دیا گیا ہے۔