صدر مملکت نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث پر تحقیق کرے گی۔ اس کے علاوہ اتھارٹی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی