امریکی شہری نے جان جوکھم میں ڈال کر عالمی ریکارڈ بناڈالا

نیویارک: امریکی شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بڑا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، خطروں کے کھلاڑی امریکی نے منہ میں جلتی موم بتیوں کا ڈھیر لگاکر عالمی ریکارڈ بنادیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے منہ میں جلتی ہوئی 100 موم بتیاں ڈالیں اور پھر ان کو اپنے منہ میں 30 سیکنڈ تک رکھ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔
لوگوں نے ڈیوڈ رش کے ایڈونچر کی تعریف کی اور بہت سے نوجوانوں نے اسٹنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

خیال رہے اس سے قبل بھی ڈیوڈ رش کئی ریکارڈ بناکر ورلڈ بک میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔