چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو حکومت نے توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے حتمی سفارشات تیار کرلی گئیں۔
ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کیا، وزیراعظم کو توسیع سے متعلق مسودہ کے بارے میں بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کی جانب سے نیب آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کے لیے صدارتی آرڈیننس آج جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے اور گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


دھیان رہے گزشتہ روز نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شریک ہوئے۔
حکومتی اراکین نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے تفصیلی بحث کرتے ہوئے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا جو آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔