ملعون کارٹونسٹ ٹریفک حادثے میں جہنم واصل
اسٹاک ہوم: اسلام مخالف گستاخانہ خاکے بنانے والا سوئیڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس ٹریفک حادثے میں جہنم واصل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کررہا تھا، گاڑی سوئیڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہوئی جب کہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
75 سال کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس گستاخانہ خاکے بنانے کے بعد سے ہر وقت پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔
خیال رہے کہ 2007 میں لارس ولکس نے گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے بعد اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔