وزیر اطلاعات کی عدلیہ سے شہباز شریف کیسز کو روزانہ سننے کی اپیل
اسلام آباد: فواد چوہدری نے عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح ڈیڑھ گھنٹہ تقریر نہیں کرنا چاہتا، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے خلاف پاکستان میں دو کیس اس وقت چل رہے ہیں، شہباز شریف کیس میں 6 ماہ تک اس عدالت میں جج ہی نہیں تھا، ان کے خلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔