انضمام کو دل میں تکلیف، انجیوپلاسٹی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
لاہور: سابق کپتان انضمام الحق کو انجیوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں 10 روز مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
انضمام الحق کو گزشتہ رات دل کی تکلیف محسوس ہونے پر لاہور کے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔
انضمام الحق پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ طبیعت میں بہتری پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔