وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر مستعفی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
دھیان رہے تابش گوہر کو معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ قبل ازیں تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے، تاہم 2015 میں وہ اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔