ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سہولتوں کی بندش کا انتباہ

اسلام آباد: این سی او سی نے متنبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روزمرہ سہولتوں کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باضابطہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، یکم اکتوبر سے ان کے لیے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولتیں بند کردی جائیں گی۔ اس لیے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور زندگی رواں رکھیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر قریباً 4 فیصد رہ گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔