نیوزی لینڈ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، چیئرمین پی سی بی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، مجھے پاکستانی مداحوں اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہورہا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان سے بغیر کھیلے جانے کا یک طرفہ فیصلہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کا تفصیلات شیئر نہ کرنا بھی افسوس ناک ہے، نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔