نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں: جیسنڈا آرڈرن

ویلنگٹن: کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی یک طرفہ منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا موقف سامنے آگیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بات چیت میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پرشکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے، لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔
دھیان رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔