اٹلی والوں کو گھروں میں بھنگ اگانے کی اجازت
اٹلی میں محدود پیمانے پر گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایوان زیریں کی انصاف کمیٹی کی جانب سے گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت اطالوی باشندوں کو اپنے گھروں میں بھنگ کے چار پودے اگانے کی اجازت ہو گئی۔
دوسری جانب بھنگ اسمگل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو چھ سے دس سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی
نئے قانون کے ساتھ اٹلی یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں گھریلو استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت کی باضابطہ اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیک ری پبلک اور اسپین نےبھی گھروں میں بھنگ کے پانچ پودے اگانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں بھنگ یا کسی منشیات کو رکھنا، فروخت کرنا قانونً جرم ہے جس کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانہ جب کہ پانچ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے