کورونا خدشات: صوبۂ پنجاب میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: کورونا وبا کے بڑھتے کیسز اور خدشات کے باعث پنجاب بھر میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پنجاب میں کورونا وائرس کی غیر معمولی صورت حال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہٰذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔