وزیراعظم کی آٹے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو آٹے اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ سے متعلق کہا کہ کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطح کمیشن کی فرانزک آڈٹ رپورٹ کا انتظار کیا جائے گا، جو 25 اپریل تک مرتب کی جائے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ منافع خوری کے قابل نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی نے اٹھایا۔ تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیاں شامل تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔