ایف آئی اے کی رپورٹ میں شہباز شریف کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: آٹا چینی بحران پر اپوزیشن لیڈر کے بیان کو وزیر اطلاعات نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ارب 40 کروڑ کی سبسڈی سلیمان شہباز نے لی ہے، ان کا نام شہبازشریف کی زبان پرکیوں نہیں آرہا؟ دیکھتے ہیں کہ کب شہباز شریف اپنے بیٹے کو پاکستان بلائیں گے اور قانون کے حوالے کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔
ذمے داروں کی فہرست میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار کے بھائی اور حکومتی اتحاد جماعت ق لیگ کے مونس الہیِ نمایاں تھے۔ اس میں شہباز شریف کے صاحب زادے کا نام بھی شامل تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آٹے و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کو منظرعام پرلاکراپنا وعدہ پورا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔